اسٹیو فاکس
جولائی/اگست 2013
جولائی/اگست 2013
امریکہ کے ۴۵۰۰ سے بھی زیادہ منظور شدہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ غیر ملکی طلبہ(۷۶۵۰۰۰)زیرِ تعلیم ہیں۔ ان میں سے ایک لاکھ سے بھی زیادہ طلبہ کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ یہ تعلیمی تبادلہ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے اورلیا قت و جوہراور تنوع کی دولت سے امریکی تعلیمی اداروں کو مالامال کرتاہے جہاں طلبہ نئے خیالات اور معلومات میں ایک دوسرے کو شریک کرتے ہیں جن سے ۲۱ویں صدی کی صورت گری میں مدد ملے گی۔امریکی حکومت اعلیٰ تعلیمی برادری کے ساتھ امریکی تعلیمی اداروں کو دانشورانہ تبادلوں اور اختراعی کاوشوں کو انجام دینے والے مقامات کے طور پر برقرار رکھنے کے لئے مضبوطی کے ساتھ عہد بستہ ہے۔
بین الاقوامی طلبہ کو حصولِ تعلیم کے لئے امریکہ کا انتخاب کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے امریکی وزارتِ خارجہ۱۷۰ ممالک میں پھیلے ایجوکیشن یوایس اے کے ۴۰۰ سے زائد مشاورتی مراکز کی اعانت کرتی ہے۔
ہندوستان میں مفت یا قلیل اجرت میں خدمات فراہم کررہے ایجوکیشن یوایس اے کے مشاورتی مراکزسات شہروں میں واقع ہیں۔ ہند۔امریکی ایجوکیشنل فاؤنڈیشن(یو ایس آئی ای ایف )کے دفاتر نئی دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکاتہ میں اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں اور جلد ہی پانچواں مرکز حیدرآباد میں اپنا کام شروع کرنے والا ہے۔معلومات کے لئے آپEducationUSA@USIEF پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ ایجوکیشن یو ایس اے کی مشاورت خدمات بنگلور میں یاشنا ٹرسٹ اور احمدآباد میں ہند۔امریکی ایجوکیشن سوسائٹی میں بھی دستیاب ہیں۔
صلاح کار، طلبہ اور ان کے والدین کے لئے عرضی گزاری کے مراحل اور امریکہ کے منظور شدہ تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے مضبوط دعوے داری کرنے کے لئے باقاعدہ مشاورت کے لئے اجلاس کا ہتمام کرتے رہتے ہیں۔ یہ لوگ طلبہ کو درست، جامع اور تازہ ترین معلومات فراہم کرتے ہیں۔ اس سے طلبہ کو اداروں (ان میں دو سالہ کمیونٹی کالج، چھوٹے لبرل آرٹس کالج،بڑی ریاستی سطح کی تحقیقی یونیورسٹیاں اور دیگرادارے شامل ہیں)کی مکمل چھان بین میں مدد ملتی ہے اور وہ آسانی کے ساتھ یہ فیصلہ کرپاتے ہیں کہ کون سا تعلیمی ادارہ ان کی ضرورت پر پورا اترتا ہے۔
درست طور پر تیار کی گئی درخواست کے لئے سب سے اہم کام تحقیق کا وقت نکالنا ،منظم ہونا اورضروری دستاویزات اکٹھا کرنا ہے۔ ایجوکیشن یو ایس اے کے صلاح کار ان مراحل میں طلبہ کی مدد کرسکتے ہیں مگر طلبہ اپنے طور پر بھی یہ کام انجام دے سکتے ہیں۔ اس کے لئے وہ ایجوکیشن یو ایس اے کی ویب سائٹ پر بین الاقوامی طلبہ کے لئے موجود ’’ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آپ کے پانچ اقدامات ‘‘کا سہارا لے سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پرڈگری اور دیگر تعلیمی پروگراموں سے متعلق ضروری وسائل،چیک لسٹ اور رہنما خطوط دستیاب ہیں۔
ایجوکیشن یو ایس اے کے مراکز کا ایک اہم مقصدطلبہ تک رسائی حاصل کرنا ہے خواہ وہ کہیں رہتے ہوں۔ ہماری ویب سائٹ پر موجود ’’امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آپ کے پانچ اقدامات ‘‘ کے علاوہ ہندوستان میں ایجوکیشن یو ایس اے کے مراکزفیس بک صفحات کی خبر گیری بھی کرتے ہیں جہاں مداحو ں کی تعداد پچاس ہزار سے متجاوز ہے۔ یہ مراکز باقاعدہ طور پر ویب سائٹ پر تبادلہء خیال کے پروگرام منعقد کرتے ہیں جن میں امریکی اداروں کے نمائندے شرکت کرتے ہیں جو درخواست دینے کے عمل اورمالی امداد کے امکانات کو سمجھنے میں طلبہ کی مدد کرتے ہیں اور امریکی اداروں میں طالب علموں کی زندگی کی جھلک بھی پیش کرتے ہیں۔کسی صلاح کارسے براہ راست بات چیت کرنے کے لئے طلبہ پیر سے جمعہ تک کسی بھی دن دو بجے دن سے پانچ بجے شام تک کے درمیان مفت ہیلپ ڈیسک (۱-۸۰۰-۱۰۳-۱۲۳۱)کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
امریکی کالجوں اور یونیورسٹیوں سے مضبوط تعلقات برقراری کے توسط سے بھی ایجوکیشن یو ایس اے طلبہ کی مدد کرتا ہے۔ جب امریکی کالجوں اور یونیورسٹیوں کے داخلے اور بھرتی سے متعلق عہدیداران ہندوستان کا دورہ کرتے ہیں تو ایجوکیشن یو ایس اے ہندوستانی طلبہ کے ساتھ ان کے انتہائی تفاعل کو یقینی بنانے کا کام بھی کرتا ہے۔ ایجوکیشن یو ایس اے مراکز سالانہ تعلیمی میلوں کا بھی انعقاد کرتے ہیں ۔ستمبر۲۰۱۳ میں منعقد ہونے والے یو ایس آئی ای ایف۔آئی آئی ای ایجوکیشن یو ایس اے میلے سے متعلق معلومات کے لئے دیکھیں ۔ اس کا انعقاد دہلی میں سات، کولکاتہ میں آٹھ، چنئی میں دس، حیدر آباد میں چودہ اور ممبئی میں پندرہ ستمبر کو ہوگا۔ طلبہ کے پاس ان میلوں میں تقریباََ ۵۰ امریکی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کا موقع ہوگا۔
ایجوکیشن یو ایس اے مراکز کی جانب سے سمت بندی سے متعلق اہمیت کا حامل ایک پروگرام امریکہ روانگی سے قبل مفت منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سے امریکی اداروں میں داخلے کے لئے منتخب کسی بھی
طالبِ علم کو محروم نہیں رہنا چاہئے۔ ان پروگراموں میں امریکہ میں رہنے اور تعلیم حاصل کرنے کے تعلیمی اور ثقافتی پہلوؤ ں سے متعلق اہم مشورے فراہم کئے جاتے ہیں۔
الیزابیتھ تھونہل امریکی وزارتِ خارجہ میں ایجوکیشن یو ایس اے کی مشاورتی برانچ کی چیف ہیں۔
0 comments:
تبصرہ تحریر کریں: