لنزی پولاک
کالج کیمپس کے اپنے دَوروں کے دوران تقریباََ ہر مرتبہ بین الاقوامی طلبہ اپنی ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکہ میں
نوکری حاصل کرنے کے بارے میں مشورہ کرنے کی غرض سے مجھ سے رجوع کرتے ہیں ۔ اس کام کے لئے یہاں میں بعض گُر بتا رہی ہوں جو تحقیق، کامیاب بین الاقوامی محنت کشوں سے بات چیت اور آسٹریلیا میں گریجویٹ اسکول کے دوران اور اس کے بعد وہاں کام کی غرض سے ویزا حاصل کرنے اور مزید ایک برس گزارنے کے تجربات پر مبنی ہیں ۔
شروعات ذرا پہلے کریں :۔ملازمت کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر کسی بھی طالبِ علم کے لئے یہ خاص طور پر اچھا مشورہ ہے لیکن یہ امریکہ کے باہر سے آئے طلبہ کے لئے خصوصیت کے ساتھ اہمیت کی حامل چیز ہے ۔ ورک ویزا کی لازمیت کے حامل ملازمین کی کفالت کرنے والے ملازمت دہندہ کے یہاں کام کی تلاش لامحالہ زیادہ وقت کا تقاضا کرتی ہے۔ اس لئے جس قدر جلد آپ کام کی تلاش شروع کریں گے اسی قدر بہتر مواقع آپ کو مل سکیں گے۔
قوانین کے ماہر بنیں:۔آپ اپنے حالات کے متعلق قانون کے ماہر بننے کا فیصلہ کرلیں ۔ آپ ذاتی طور پرویزا ، ورک پرمٹ ، ڈیڈ لائنس اور تعلیمی ضروریات کے بارے میں جس قدرمعلومات رکھیں گے ،اسی قدر بہتر فیصلے کرنے کے قابل ہوں گے اور خود کو با اختیار بھی محسوس کریں گے۔ یہ تمام کام زیادہ معلوم ہو سکتے ہیں مگر کار آمد ہیں ۔
کرئیر سروس کے رابطہ میں رہیں :۔آپ اپنی تلاش کے علاوہ ماہرین کی بھی مدد حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اگر آپ ایسے اسکول میں زیرِ تعلیم ہیں جہاں غیر ملکی طلبہ کی بڑی تعداد ہے تو آپ کی یونیورسٹی کے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس سینٹر اور کرئیر سروس کے دفتر کو بین الاقوامی طلبہ کی مدد کرنے کا خاطر خواہ تجربہ ہوگا۔ان کی جانب سے جو کچھ بھی حاصل ہوتا ہے اس سے استفادہ کریں ۔ خاص طور پر بین الاقوامی طلبہ کے لئے ہونے والے کسی بھی پروگرام میں شرکت ضرور کریں ،آپ کا کرئیر سروس دفتر جو بھی معلومات شائع کرتا ہے اسے پڑھیں اور اپنی انفرادی صورتِ حال کے بارے میں بات کرنے کے لئے کرئیر ایڈوائزر سے ملاقات کریں ۔
ربط ضبط بڑھائیں :۔آج بڑی تعداد میں بین الاقوامی طلبہ امریکی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ اسی طرح سابق طلبہ کی روز افزوں برادری ہے جو آپ جیسے حالات سے گزر چکی ہے ۔ ان لوگوں سے ملیں اور مشورہ کریں ۔ اپنے کرئیر سروس دفتر، پروفیسران، لِنکڈ اِن اور فیس بُک کے ذریعہ ایسے لوگوں کو تلاش کریں جو آپ کی عمر سے کچھ برس بڑے ہوں ،آپ کے ہم وطن ہوں اورجنھوں نے امریکہ میں روزگار حاصل کر لیا ہو۔ بہت ممکن ہے کہ ایسے لوگ آپ کو کوئی گُر بتا کر خوش ہوں ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جہاں وہ کام کررہے ہوں وہاں تقرری کو انجام دینے والے مینیجر سے آپ کو بھی متعارف کروا دیں ۔
مثبت اور پُر اعتماد رویہ رکھیں: بین الاقوامی سطح پر کام کی تلاش اور ویزا کی درخواست کے عمل سے ہو سکتا ہے کہ آپ مایوس ہو جائیں مگر یاد رکھیں کہ ایک ملازمت دہندہ کو آپ کو بہت کچھ پیش کرنا ہے۔ ملازمت کی جگہوں پر ایک سے زیادہ زبانوں کا علم اور عالمی نقطہ ٔ نظر رکھنا انتہائی قابلِ قدراثاثے ہیں ۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی صلاحیتوں کے معاملہ میں پُر اعتماد ہیں تاکہ کوئی آجر آپ کا اپنے یہاں تقرر کر سکے۔
لِنزی پولاک نئی نسل کے معاملات میں تنظیم اور بازار کاری کی ماہر (http://www.lindseypollak. com) ہیں۔ وہ کتاب ’’گیٹنگ فروم کالج ٹو کرئیر :یور اسینشیئل گائڈ ٹو سکسیڈنگ اِن ریئل ورلڈ‘‘ کی مصنفہ بھی ہیں ۔
0 comments:
تبصرہ تحریر کریں: